empty
 
 
16.08.2022 03:51 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 16 اگست (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ - یورو میں مزید کمی ہوئی ہے


صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.0144 کی سطح پر روشنی ڈالی اور اس سطح کو نظر میں رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی تجویز دی تھی۔ اب، آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ جرمنی اور یورو زون کے کمزور اعداد و شمار کے بعد دن کے پہلے نصف حصے میں یورو / یو ایس ڈی پئیر 1.0144 تک گر گیا تھا۔ جس سے مصنوعی بریک آؤٹ بنا اور ایک بہترین خرید کا اشارہ دیا گیا ۔ بدقسمتی سے، پئیر مسلسل اضافہ دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہی تھی. 20 پِپس اوپر جانے کے بعد، یورو 1.0144 پر واپس آ گیا تھا ۔ اس سطح کے ایک اور ٹیسٹ نے بریک آؤٹ کو ممکن کیا تھا۔ پئیر نے فروخت کا اشارہ دیتے ہوئے اوپر کی طرف ٹیسٹ کیا تھا۔ ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو اس وقت تاجر سرگرمی سے پئیر فروخت کر رہے تھے۔ تکنیکی صورتحال دوپہر میں قدرے تبدیل ہوگئی ہے.


This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
امریکی عمارت کی منظوریوں اور ہاؤسنگ سٹارٹ کی رپورٹس، جو آج ہونے والی ہیں، مثبت ہونے کا امکان نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بُلز کو پئیر 1.0141 پر واپس دھکیلنے کا موقع ملے گا۔ جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے، جب تک تجارت اس سطح سے اوپر کی جائے گی، تب تک پئیر پر دباؤ برقرار رہے گا۔ اگر آنے والی رپورٹیں توقع سے بہتر رہتی ہیں تو، پئیر کا تیزی سے 1.0115 کے قریب ترین سپورٹ لیول پر گرنا یقینی ہے۔ اگر ایسا ہے تو، خریداروں کو دوبارہ مضبوط ہونے کی مزید کوشش کرنی ہوگی۔ اس سطح کا دفاع کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، قیمت ایک وسیع سائیڈ ویز چینل سے نکل جائے گی، جو اس سال اگست کے اوائل میں تشکیل دیا گیا تھا۔

یہ کہ 1.0115 کا مصنوعی بریک آؤٹ 1.0141 کی قریب ترین ریزسٹنس سطح تک اضافہ کے امکان کے ساتھ خرید کا اشارہ دے گا، جس کو قیمت دن کے پہلے نصف میں حاصل نہ کر سکی تھی ۔ کمزور امریکی اعداد و شمار کے ساتھ اس سطح کا صرف ایک بریک آؤٹ اور نیچے کی طرف ٹیسٹ ہی بُلز کو اپنے اسٹاپ لاس آرڈرز کو بند کرنے پر مجبور کرے گا، جو ایک اضافی خرید کا اشارہ فراہم کرے گا۔ اگر ایسا ہے تو، یہ 1.0167 کا راستہ کھول دے گا جہاں موونگ ایوریج منفی علاقے میں گزر رہی ہے۔ ایک مزید آگے کا ہدف 1.0200 کی نئی بلند ترین سطح ہوگا جہاں میں منافع کو بند کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر یورو / یو ایس ڈی میں کمی آتی ہے اور خریدار 1.0115 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں تو پئیر پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ بُلز سبقت کھو سکتے ہیں۔ لانگ پوزیشنیں کھولنے کی بہترین صورت 1.0082 کا مصنوعی بریک آؤٹ ہوگا۔ آپ 1.0045 سے اضافہ یا 1.0008 کی کم ترین سطح پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں جس کے لئے 30-35 پپس کی یومیہ تصحیح کو نظر میں رکھا جا سکتا ہے

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
تاجر موجودہ کم ترین سطح پر بھی یورو میں لانگ پوزیشنز کھولنے کو تیار نہیں ہیں۔ بیچنے والے پچھلے ہفتے کی فروخت کے بعد پئیر کو نیچے جانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ اگر بُلز نئی پوزیشنیں کھولنے سے گریز کرتے رہیں تو پئیر کی مضبوطی کھو جانےکا امکان ہے۔ بلاشبہ، مختصر پوزیشنیں کھولنے کا بہترین صورتحال 1.0141 کی ریزسٹنس کی سطح کا ایک اور مصنوری بریک آؤٹ ہوگا۔ یہ سطح دن کے پہلے نصف میں قائم ہوئی تھی۔ اگر امریکی اقتصادی رپورٹیں کمزور رہتی ہیں تو یہ صورتحال درست ہو سکتی ہے۔ یورو کا 1.0115 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور اس سطح سے نیچے کی تنزلی، نیز اوپر کی طرف ٹیسٹ، ایک اضافی سیل کا اشارہ فراہم کرے گا۔

بُلز کو اپنے سٹاپ لاس آرڈرز بند کرنے ہوں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، قیمت 1.0082 تک نیچے چلی جائے گی۔ اس سطح سے نیچے گرنے سے بُلش مارکیٹ ختم ہو جائے گی۔ یہ 1.0045 کا راستہ بھی کھول دے گا جہاں میں تمام مختصر پوزیشنوں کو بند کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ زیادہ دور کا ہدف 1.0008 کی سطح ہو گی۔ اگر یو ایس دورانیہ میں یورو / یو ایس ڈی اوپر جاتا ہے اور بئیرش 1.0141 پر کوئی توانائی نہیں دکھاتے ہیں، تو بُلز کو اضافہ کا رجحان بڑھنے کا امکان ہے۔ اس صورت میں، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ شارٹ پوزیشنز کو 1.0167 تک ملتوی کر دیں لیکن صرف اس لیول کے مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی ایساء مناسب رہے گا۔ آپ 1.0200 کی اونچائی یا 1.0234 کی اونچائی سے اُچھال پر 30-35 پپس تنزلی کی تصحیح کو نظر میں رکھتے ہوئے فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ
اگست 09 کی سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کی کمٹمنٹ) نے شارٹ اور لانگ دونوں پوزیشنوں میں زبردست اضافہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم، مختصر پوزیشنز کی تعداد ذیادہ رہی ہے، جس نے بئیرش کی مارکیٹ کے بتدریج اختتام اور برابری کی سطح تک پہنچنے کے بعد باٹم کو تلاش کرنے کی کوشش کا اشارہ کیا۔ پچھلے ہفتے، امریکی تازہ میکرو اعدادوشمار جاری کیے گئے، جس نے سب کچھ یکسر تبدیل کر دیا۔ سی پی آئی رپورٹ نے 10.0% کی بُلند سطح تک پہنچنے کے بعد افراط زر میں پہلی سست روی ظاہر کی ہے۔ اس نے پُر خطرہ اثاثوں کی مانگ کو ہوا دی ہے۔ جیسا کہ چارٹ پر دیکھا گیا ہے، رسک ایورژن جلد ہی مارکیٹ میں واپس آگئی ہے۔

عالمی کساد بازاری کے خطرات کے سبب تاجر لانگ پوزیشنز بڑھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس ہفتے کسی بھی اہم اقتصادی رپورٹ کی توقع نہیں ہے جو یورو کے اضافہ میں سہولت فراہم کر سکے گا۔ اس لیے یورو کے سائیڈ وے چینل میں رہنے کا امکان ہے۔ اس سال کے موسم خزاں سے پہلے شاید ہی تیز رجحانات کو تبدیل کیا جاسکے۔ سی او ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 8,396 اضافے سے 200,088 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنا کی تعداد 4,121 کے اضافہ سے بڑھ کر 234,624 ہوگئی ہے۔ ہفتے کے اختتام پر، مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن، اگرچہ یہ منفی رہی لیکن قدرے اضافہ کے ساتھ -39,811 سے -34,536 تک پہنچ گئی ہیں، جو بُلش مارکیٹ میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0206 کے مقابلے میں 1.0233 تک بہتر ہوئی ہے



This image is no longer relevant



تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے


موونگ ایوریج
یورو / یو ایس ڈی 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے نیچے تجارت کر رہا ہے جو یورو میں مزید تنزلی کا اشارہ ہے


نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں 1.0185 کے گرد بالائی حد ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی -

انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback